محکمہ خواراک کے افسران گندم خریداری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محنت کریں علی بہادر قاضی

Published on April 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ گندم خریداری سنٹر رینالہ خورد کا دورہ خریداری سنٹر پر آنیو الے کاشتکاروں سے گند م کی پیداوار اور سنٹر پر موجود سہو لیات سے متعلق دریافت کیا اور محکمہ خواراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گندم خریداری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور محنت کریں اور مقررہ ہدف کے حصول کے لئے فول پروف اقدامات کریں انہوں نے ہدایت کی کہ گندم خریداری مرکز پر آنے والے کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ،پنکھوں کا انتظام بہترین حالت میں ہونا چاہیے تاکہ کاشکاروں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خریدی گئی گندم کو محفوظ انداز میں سٹور کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے انہیں گندم خریداری کے ہدف اورخریداری سنٹروں پر پر کئے جانے والے اقدامات اور سٹوریج کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog