پاکستان کیلئے مستحکم اور پرامن افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حنا ربانی کھر

Published on April 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق خان نے وزارت خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان عامر آفتاب قریشی و ڈی جی افغانستان، آصف میمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق خان نے افغانستان اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات باعث تشویش ہیں، پاکستان، افغانستان کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، پاکستان کیلئے مستحکم اور پرامن افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme