کماد کے کاشتکار مئی کے وسط سے جون کے آخرتک فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں،محکمہ زراعت

Published on May 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مئی کےوسط سے جون کے آخر تک کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں تاکہ فصل کی بڑھوتری کا عمل بہتر طریقے سے جاری رہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد محمودنے کہا کہ مئی کے وسط اور جون میں موسم گرما کی شدت کے باعث کماد کی فصل کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر شیڈول کے مطابق کماد کی فصل کو پانی فراہم نہ کیا جائے تو اس سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کماد کی اچھی پیداوار بروقت آبپاشی سے منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ جون کے دوران کماد کی فصل کو 10سے 12دن کے وقفہ کے دوران ضرورت کے مطابق پانی دیا جائے اور آبپاشی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی، گوڈی، نلائی پر بھی خاص توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کماد کی فصل کو نائٹروجنی کھاد کی بھی بروقت ضرورت ہوتی ہے لہٰذا جون کے آخر میں کماد کی فصل کو کھاد کی تیسری قسط ڈالی جائے تاکہ فصل کی بڑھوتری بھر پور طریقے سے جاری رہے۔اس ضمن میں کسی مشاورت یا راہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے قریبی دفتر یا فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes