ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس دیپالپور اوکاڑہ میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیمینار 

Published on May 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) روڈ سیفٹی کے موضوع پر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس دیپالپور اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز اور موٹر وے پولیس کے چیف پٹرول آفیسر شوکت علی چنگیزی سمیت دیگر آفیسرز انسپکٹر خیام اصغر اور انسپکٹر عاصمہ رانی نے شرکت کی اس موقع پر طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہرسال پاکستان میں 50ہزار سے زائد افراد مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوجاتے ہیں جاں بحق ہونے والے افراد میں 90 فی صد سے زائد کی عمریں 14سے 29سال کے درمیان ہے ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ انسانی غلطیاں ہے جس میں غلط ڈرائیونگ اور سڑک پر غیر محتاط چلنا بھی شامل ہے آپ ہمیشہ اپنے دائیں ہاتھ کی سمت میں پیدل سفر کریں تاکہ سامنے سے آنے والی ٹریفک پر آپ کی نظر ہوں بچوں کو ہاتھ پکڑ کر پیدل سفر کریں ہر سال بچوں کی بڑی تعداد گلی محلوں اور سڑک پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوجاتی ہے ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عمل پیرا ہونا ہر شہری کا حق ہے اور ٹریفک قوانین عمل درآمد کر کے ہی ہزاروں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہےپرنسپل ڈاکٹر طارق عزیز نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ شوکت چنگیزی نے کہا کہ خواتین مردوں کے خانہ بشانہ ہر سال حادثاتی اموات گھٹانے میں اہم کردار دا کریں۔ انہوں نے لائسنس کے بغیر طلباء کو ڈرائیو کرنے کی شدید مذ مت کی۔پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر مظہر حسین رانجھا نے کہا کہ بین المحکماتی تعاون ملک کو بہت سے بحرانوں سے نکال سکتا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes