بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا،شفقت محمود پارٹی عہدے سے مستعفی

Published on June 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments


لاہور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے صدر شفقت محمود نے بیماری کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا اور صحیتاب ہو کر پارٹی کے لیے کام جاری رکھوں گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے پارٹی چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے لیے مشکور رہوں گا۔خیال رہے کہ 29 مئی کو سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کو طبیعت ناساز ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ انہیں لبلبے کی تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل داخل کروایا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题