الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے، محمد زبیر

Published on June 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

 کراچی(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ بات چیت کے ذریعے ہی فیصلے ہوں گے، ان کے بقول ہم لٹیرے اور ڈاکو ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے، گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا کہ ہم سخت معاشی فیصلے اس لئے کرتے ہیں تا کہ بہتری آئے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے تیل کی قیمت بڑھی،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف احتجاج کر کے تباہی کرنا چاہتے تھے، اکتوبر کی تاریخ کا کیا سیاسی بیک گراونڈ ہے؟ مجھے علم نہیں ہے، محمد زبیر نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اراکین نے استعفے دیے ہیں تو اسپیکر کے پاس چلے جائیں، سخت فیصلے کرنے کے بعد عوام کے پاس جوتے کھانے نہیں جا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes