آٹے،گندم اور کھاد کی سمگلنگ کی بڑھتی شکایات پر حکومت پنجاب کا سخت ایکشن

Published on June 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)آٹے،گندم اور کھاد کی سمگلنگ کی بڑھتی شکایات پر حکومت پنجاب کا سخت ایکشن،عوامی مفاد کے پیش نظرکھادوں،گندم اور گندم سے بننے والی مصنوعات (آٹا،میدہ،سوجی،فائن،چوکر وغیرہ) کی فیصل آباد سے غیر قانونی نقل وحمل کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے 14۔انٹرچینجز وچیک پوسٹوں پر پوائنٹس قائم کرکے محکمہ ریونیو، زراعت (توسیع)،لائیو سٹاک اور پولیس کو ڈیوٹی تفویض کردی ہیںآٹے،گندم اور کھاد کی سمگلنگ سے قیمتوں اضافہ اور بحران پیدا ہورہا تھا تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک نے شہریوں کی شکایات پر گزشتہ سمندری فلور ملز کا آٹے سے بھرا ٹرک موٹرے سے پکڑالیا،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹر و لر کاکہنا ہیکہ آنا دوسرے صوبے میں بھجوایا جارہا تھا جس کی اجازت نہیں ہے،جس پرکارروائی کی گئی علاوہ ازیں چکی مالکان کہنا ہے کہ شہری علاقون میں 80فیصد لوگ چکی کا آٹا استعمال کرتے ہیں اور حکومت پنجاب نے فلور ملزکو سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کردیا مگر گلی محلوںقائم سینکڑوں چکیوں کو ابھی تک گندم کا سرکاری کوٹہ جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے گندم اور آٹا کی دوسرے صوبوں سمگلنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے گندم کی قیمت 2200سے بڑھ کر2800روپے فی ہوگئی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چکیوں گندم کا سرکاری کوٹہ جاری کیا جائے تاکہ آٹے کا بحران ختم ہوسکے اگر ایسا نہ ہوا تو گلی محلوں میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے اورآٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا,گذشتہ روزحکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے عوامی مفاد کے پیش نظرکھادوں،گندم اور گندم سے بننے والی مصنوعات (آٹا،میدہ،سوجی،فائن،چوکر وغیرہ) کی فیصل آباد سے غیر قانونی نقل وحمل کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے 14۔انٹرچینجز وچیک پوسٹوں پر پوائنٹس قائم کرکے محکمہ ریونیو، زراعت (توسیع)،لائیو سٹاک اور پولیس کو ڈیوٹی تفویض کردی ہیں اوران چیک پوسٹوں کو بہتر انداز میں فنکشنل بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنراپنی متعلقہ تحصیل میں تمام تر ضروری انتظامات اور متعلقہ سٹاف کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے پابند ہیں۔یہ چیک پوسٹیں ساہیانوالہ انٹرچینج،ڈپٹی والا انٹرچینج ملت روڈ،کمال پور انٹرچینج سرگودھا روڈ،امین پور بنگلہ،چراغ والا پینسرہ،سمندری انٹرچینج،جڑانوالہ سید والا،ظفر والا چیک پوسٹ بچیانہ ننکانہ روڈ،جودکے، جڑانوالہ لاہور روڈ،اصغر آباد چیک پوسٹ،بلوچنی شیخوپورہ،مانا ٹبہ،بچیانہ بچیکی روڈ اور اڈا پینسرہ چیک پوسٹ جھنگ ٹوبہ روڈ پر قائم ہیں جہاں دوشفٹوں میں 24 گھنٹے سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز صدر وسٹی محمدعمر مقبول اور صاحبزادہ محمد یوسف نے مختلف داخلی پوائنٹس وچیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور سٹاف کی ڈیوٹی چیک کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题