کسی بھی امیدوار کی حق تلفی ہر گز نہیں ہونے دی جائے گی. ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ . غضنفر علی قادری

Published on June 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی /حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی غضنفر علی قادری کی زیر صدارت آج ان کے دفتر میں فوتی کوٹہ پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، سیکشن افسر ایس جی اے اینڈ سی ڈی سعید احمد سومرو ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری محمد رحیم سومرو ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن ، ایکسین پبلک ہیلتھ ساجد حسین ملاح ، ایکشن ایرگیشن نعمت اللہ، ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف واجد علی شیخ، ایکسین ڈرینیج عبدالمجيد خاصخیلی ، آر ڈی حیدرآباد سلمی عادل انچارج جوڈیشل برانچ ڈی سی آفس عبدالستار میمن و دیگر متعلقہ محمکوں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف محکموں میں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی کے سلسلے میں کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور دیگر تمام تر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد انٹرویو بھی لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی کی جانب سے متفقہ رائے کے بعد کل 17 امیدواروں کو اہل قرار دیتے ہوئے فوتی کوٹہ کے تحت تعلیم، صحت، آبپاشی، روینیو، پبلک ہیلتھ، اسپیشل ایجوکیشن اور وائلڈ لائف سمیت مختلف محکموں میں کوٹار، جونیئر کلرک، لیب اسسٹنٹ، نائب قاصد، سینیٹری ورکر، سکیورٹی گارڈ، وارڈ بوائے، بیلدار، داروگو، کوک، چوکیدار و دیگر پوسٹس پر ملازمت دینے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈی آر سی غضنفر علی قادری نے کہا کہ حقدار لوگوں کو اپنا حق میرٹ کی بنیاد پر ضرور دیا جائے گا اور کسی بھی امیدوار کی حق تلفی ہر گز نہیں ہونے دی جائے گی.

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy