تعلیمی ادارے قوم کی ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرتے ہیں کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید

Published on June 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے قوم کی ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرتے ہیں کیڈٹ کالج اوکاڑہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں جو کردار ادا کر رہا ہے وہ لائق تحسین ہے کیڈٹ کالج کے فار غ التحصیل طالب علم زندگی کے ہر میدان میں اپنے ادارہ ،اپنے والدین اور اپنے وطن کا نام روشن کریں گے کیڈٹ کالج کی فکیلٹی طالبعلموں کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کو ایک ذمہ دار شہری اور قابل فخر پاکستانی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کیڈٹ کالج کے 28 ویں ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پروفیسر لیاقت علی نے تعلیمی شعبہ میں حاصل کی گئی کامیابیوں ،غیر نصابی سر گرمیوں اور کیڈ ٹس کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی کمشنر ساہیوال ڈویژ ن سلوت سعید نے کہا کہ اساتذہ کرام طالبعلموں کے لئے ایک رول ماڈل ہیں اب یہ ان کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبعلموں کو جدید علوم سے آراستہ کریں ان کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طالبعلموں پر فخر ہے یہ مستقبل میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،منزل سے ہمکنار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بعد ازاں پرنسپل کالج نے کالج کے سالانہ ترقیاتی پروگرام ،کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت لگائے گے پودوں سے متعلق بریفنگ دی۔کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے نئے پرنسپل کی تعیناتی کے لئے پالیسی کے مطابق اقدامات کرنے اور اس سلسلہ میں دو قومی اخبارات میں اشتہارات دینے کی بھی ہدائیت کی تاکہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے لئے میرٹ پر پرنسپل کی تعیناتی کو ممکن بنایا جا سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes