یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی صرف غریب طبقات کو فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم

Published on June 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی حکومت نے 5 اشیاء کو اگلے مالی سال کیلئے کم نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آٹا، گھی، چینی ، دالوں اور چاول کی کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی صرف غریب طبقات کو فراہم کی جائے گی۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کی کم نرخوں پر فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، مرتضیٰ محمود اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے اقدامات کے سراہا، اجلاس میں کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے نیٹ ورک میں توسیع کی منظوری دی، وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافے کا منصوبہ دو ہفتے میں پیش کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes