اوکاڑہ ( یو این پی )عینی شاہدین کے مطابق جی ٹی روڈ کسان اڈہ کے قریب گاڑی کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ جس میں ایک عورت اس کی دو بچیاں اور ایک شخص سوار تھا جبکہ گاڑی چلانے والا شخص گاڑی میں پھنس گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ سے ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئ۔ ریسکیو 1122 کی جدید تربیت یافتہ ٹیموں نے گاڑی میں پھنسے شخص کونکال لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں شفٹ کر دیا۔ زخمیوں میں ایک شخص اور بچی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے