بوریوالہ،سمہ اللہ فٹبال ٹورنامنٹ ینگسٹار فٹبال کلب نے جیت لیا

Published on July 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

بورےوالا(یواین پی) بسمہ اللہ فٹبال ٹورنامنٹ ینگسٹار فٹبال کلب نے جیت لیا فائنل میں بسمہ اللہ فٹ بال کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول 505 ای بی کی گراونڈ میں بسمہ اللہ فٹبال کلب505 / ای بی اور ینگسٹار فٹبال کلب499 / ای بی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا۔پینلٹی ککس پر ینگسٹار فٹبال کلب نے دو کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا فائنل میچ کے مہمانان خصوصی نائب صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن وصدر ڈی ایف اے وہاڑی چوہدری محمد نعیم خالق۔اصغرعلی جاوید جنرل سیکریٹری ڈی ایف اے وہاڑی۔ محمد شاہد حسین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول 505ای بی تھے میچ کو ریفری پروفیسر یاسر محمود ڈپٹی ریفری محمد شاہد اور محبوب بٹ نے سپروائز کیا میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ آرگنائزر میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ایم اقبال جاوید۔ساجد لطیف،پروفیسر شاہد پرویز گجر گورنمنٹ کالج بورےوالا۔ےاسر محمود کامرس کالج بورے والا۔ محمد زاہد۔منصب جوئیہ۔ بابا محمد سلیم۔محمد عرفان مختار۔محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题