اوکاڑہ کے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ہیں حسنین خالد سنپال

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

بھارت اپنی ظالمانہ کاروائیوں سے کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق نہیں چھین سکتا
اوکاڑہ (یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ آج ضلع بھر میں یوم استحصال کشمیر بھارت کے 5 اگست 2019 کے ظالمانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر اخلاقی جواز کو پوری دنیا کے سامنے لانے کے لئے یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اوکاڑہ کے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ہیں ہم ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے مظلوم کشمیر یوں کی اپنے حق خود ارادیت کے لئے قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرہ کو عملی تعبیر مل سکے گی بھارت اپنی ظالمانہ کاروائیوں سے کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق نہیں چھین سکتا کشمیریوں کو ان کی آزادی مل کر رہے گی پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل میونسپل آفس میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب اور واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران،صحافیوں،اساتذہ کرام،طالبعلموں،شہریوں،وکلاء،عمائدین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ طرز عمل نے بھارت کے چہرہ سے نقاب اتار دیا ہے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کیااستقامت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی آزادی کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارت کا ظالمانہ طرز عمل مظلوم کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کر سکتا مظلوم کشمیری اپنی استقامت،جراء ت اور ہمت سے مشکل حالات کے باوجود آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں پوری دنیا کا ہر وہ شخص جو آزادی خود مختاری،امن اور سلامتی پر یقین رکھتا ہے وہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی اپنی آزادی حاصل کر لیں گے پاکستان نے جس جراء ت سے کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے رکھا ہے ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ بھارت نے آئین میں موجود آرٹیکل 370 اور 35/اے کو ختم کر دیا جس سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی کشمیر ی عوام اس بات کو قبول کرنے کے لئے کسی صورت آمادہ نہیں ہیں کہ وادی میں ان کی اکثر یت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ہم مظلوم کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آگاہی واک بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog