برسات کا موسم سرکاری اداروں کے لئے ایک امتحان سے کم نہیں ہے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

ڈینگی وائرس کا خطرہ برسات کے دنوں میں بڑھ جاتا ہے جس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ازحد ضروری ہے
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ برسات کا موسم سرکاری اداروں کے لئے ایک امتحان سے کم نہیں ہے ہمیں نہ صرف اپنے لوگوں کو بیماریوں سے محفوط رکھنے کے لئے اقدامات کرنے ہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق لوگوں کو شعور و آگاہی دینا ہے ڈینگی وائرس کا خطرہ برسات کے دنوں میں بڑھ جاتا ہے جس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ازحد ضروری ہے سرکاری ادارے اپنی ذمہ داری اور فرائض سے غفلت کے مرتکب نہ ہوں کام نہ کرنے والے سرکاری اہلکار وں کی نہ صرف جواب طلبی ہو گی بلکہ ان کے خلاف انضباطی کار وائی بھی کی جائے گی ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈ ینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین اور ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع ٍمیں اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈینگی کا کوئی مریض نہ ہے تاہم دو امپورٹڈ کیس ہیں اجلاس کو بتایا یا کہ گذشتہ 5 دنوں کے دوران ویکٹر سر ویلینس کے لئے کام کرنے والی ٹیموں نے 72 ہزار 188 کاروائیاں کی ہیں ضلع میں 548 ہاٹ سپاٹس ہیں جن کی نگرانی کی جا رہی ہے محکمہ زراعت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران تھرڈ و پارٹی ویلی ڈیشن کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ہدایت کی کہ ویکٹر سر ویلینس کے لئے کام کرنے والی ٹیمیں کم سے کم مقررہ حدسے زیادہ کاروائیاں کریں سرکاری محکمے انسداد ڈینگی اقداما ت کے سلسلہ میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور ہاو¿س کیپنگ کا کم روزانہ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog