ویکٹر سر ویلنس کرنے والی ٹیموں کا کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات وقت کی ضرورت ہے ویکٹر سر ویلنس کرنے والی ٹیموں کا کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدر آمد تمام سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد رآمد نہ کرنے والے سرکاری افسران اور فیلڈ میں ناقص کار کردگی دکھانے والے سرکاری ملازمین کی جواب طلبی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صداررت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ممبران انسداد ڈینگی کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سر براہان نے شرکت کی ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ انسداد ڈینگی اقدامات پر عملد رآمد کے لئے فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلنس کا کام تواتر سے جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے پنجاب حکومت کی ہدایات پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا گیا ہے ہسپتال میں وارڈز کے قیام ،تشخیصی سہولیات اور علاج و معالجہ کے لئے ادویات موجود ہیںڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بر سات کے ان دنوں میں ہاو¿س کیپنگ پر توجہ دی جائے قبر ستانوں ،ٹائر شاپس پر توجہ مر کوز کی جائے اور جو دوکاندار انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف مقدمہ کیا جائے دوکان کو سیل کیا جائے اور جرمانہ کیا جائے انہوں نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ ان کے محکمے کے جو لوگ ویکٹر سر ویلنس کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں وہ مروجہ طریقہ کارکے مطابق ڈیش بورڈ پر اپنی کار کردگی لوڈ کریں انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری افسران اپنے سرکاری دفاتر اور زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام کریں نشیبی جگہوں سے پانی خشک کر کے جگہ کو مٹی سے پر کریں تاکہ بارش کا پانی نہ کھڑا ہو انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے پھیلاو¿ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے ہمیں مشترکہ کاوشیں کرنی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes