گگلی ماسٹر عبدالقادر کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

Published on September 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

لاہور:(یواین پی) دنیائے کرکٹ کے عظیم سپنر گگلی ماسٹر عبدالقادر کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے، لیگ سپن باؤلنگ کا ذکر عبدالقادر کے بغیر نامکمل رہے گا، دنیا آج بھی ان کی جادوئی باؤلنگ کی معترف ہے۔گگلی ماسٹر عبدالقادر لیگ سپن باؤلنگ کے بے تاج بادشاہ کہلائے گئے، عبدالقادر 15 ستمبر 1955ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے، 1977 ءسے 1993ء تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی، دسمبر1977ء میں انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور 67 میچ کھیلے، ٹیسٹ کیریئر میں 32 اعشاریہ 80 کی اوسط سے مجموعی طور پر 236 وکٹیں حاصل کیں، کسی بھی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں اُن کی بہترین باؤلنگ 56 رنز کے عوض 9 وکٹیں تھی جبکہ 101 رنز دے کر 13 وکٹیں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے اچھی پرفارمنس رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme