اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کے خلاف سنگین سازش ہے۔ عمر سرفراز چیمہ

Published on October 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

لاہور(یواین پی)مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے این آر او ٹو کو ملک کیلئے زہر قاتل قرار دے دیا۔اپنے بیان میں عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ اور زہر قاتل ہے، اشتہاری اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کے خلاف سنگین سازش ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ شریف زرداری خاندان ڈیل سے نہ صرف اربوں کھربوں کا لوٹا مال ہڑپ کر جاتا ہے بلکہ اقتدار پر بھی بٹھا دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ثابت شدہ ملک کو لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کے ماہرین کو ملک تھما دیا گیا، این آر اوز لینے والوں نے ہمیشہ ملک تباہی کی طرف دھکیلا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes