کاشتکاروں کو مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کے بروقت مناسب استعمال کی ہدایت

Published on October 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری عبدالحمیدنے کہا ہے کہ مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال انتہائی ضروری ہے لہٰذا کاشتکارمحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا ماہرین زراعت کی مشاورت سے کھادوں کا بروقت و مناسب استعمال کریں اور جب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ہو جائے تو نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہیے‘انہوں نے کہا کہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکار گوڈی کے موقع پر پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا کر کھیلیاں بنادیں تاکہ اسے تیز ہوا یا آندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے گوڈی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے جڑی بوٹی مارزہروں کا ماہرین زراعت کی مشاورت سے سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme