رائیونڈ(یواین پی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف واپس پاکستان آنے کی تیاریوں میں مصروف،پی ٹی آئی حکومت اقتدار سے محروم ہونے پر نئے الیکشن کا مطالبہ نا ممکن ہے ، اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں مگر ناکام ہیں،عمران خان شہباز شریف سے بات نہیں کرنا چاہتے، مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءایم پی اے مرزا جاوید لندن سے ہمارے نمائندہ سے گفتگو میں کر رہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور عمران خان کے اتحادیوں میں سے کوئی جلد انتخابات نہیں چاہتا، عمران خان دس گنا زیادہ مقبول ہوجائیں تب بھی انہیں الیکشن نہیں ملے گا ، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں مگر ناکام ہیں ،پی ٹی آئی موجودہ حکومت پر دباو ڈالنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی، پانچ خفیہ ملاقاتیں کرنے والوں کے رونے دھونے کا سلسلہ اب جاری رہے گا، تین ملاقاتیں صدر عارف علوی سے جبکہ دو ملاقاتیں عمران خان سے ہوئی ہیں، عمران خان کے رابطے ہورہے ہیں لیکن ان سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا، اسلام آباد میں لانگ مارچ یا دھرنا نہیں احتجاج ہوسکتا ہے، عمران خان خود کو دھکا مارنے والوں سے بات کیلئے تیار ہیں لیکن شہباز شریف سے بات نہیں کرنا چاہتے ، عمران خان نے حکومت سے رخصت کے بعد ہر روز اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت کی ہے ، کئی ذرایع سے اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت کرائی، مگر ناکام رہے، عمران نے نواز شریف کو بھی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف پیغام بھیجا تھا مگر نواز شریف نے انکار کردیا تھا، نواز شریف دوبارہ کیوں بگاڑیں گے، آخرمیں مرزا جاوید نے بتایا کہ آج میاں نوز شریف سے دوبارہ معلاقات ہوئی ہے جس میں پاکستانی سیاست اور بااؒخصوص پنجاب حکومت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے،انشاءاللہ میاں نوز شریف جلد پاکستانی عوام کے درمیان ہونگے میاں نوز شریف نے ن لیگیوں کو سلام اور اپنی صلاحیتوں سے مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے کا پیغام دیا ہے ، انشاءاللہ6نوئمبر کو واپس پاکستان پہنچیں گے