اوکاڑہ،چار مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے نقدی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان لے اڑے

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)چوری کی چار مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے نقدی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان چُراکر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق مکہ مدینہ ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی المنیر نے اپنی موٹرسائیکل ڈاکخانہ کے باہرکھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ جبوکے کے رہائشی طاہر نکاش کے گھر سے چور 9 لاکھ روپے نقدی چُرا کر لے گیا۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ 46 تھری آر کے رہائشی غلام مصطفی کے گھر سے چور 2 لاکھ روپے مالیت کا گھر یلو سامان چُرا کر لے گئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ 52 ٹوایل کے رہائشی محمد کاشف خالد کے رقبہ سے نامعلوم چور 2 لاکھ روپے مالیت کا ٹیوب ویل سامان چُرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes