معروف کامیڈین ظریف کی برسی کل ا توار کو منائی جائے گی

Published on October 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین ظریف کی62ویں برسی پرسوں 30اکتوبراتوار کو منائی جائے گی۔ظریف کا اصل نام محمد صدیق تھا وہ معروف کامیڈین منور ظریف کے بھائی تھے اور وہ ضلع گجرانوالہ میں پیدا ہوئے انہیں بچپن سے ہی جگت بازی کا شوق تھا جو کہ انہیں فلموں کی جانب لے آیا ظریف مین حاضر دماغی،چرب زبانی اور ذہانت کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے تھے انہیں خوبیوں نے انہیں کامیاب ترین مزاحیہ اداکار بنا دیاکامیڈین ظریف مزاحیہ اداکاری کی تاریخ میں ایک بڑا نام ہے اپنے دس سالہ فنی کیرئیر میں انہوں نے چالیس سے زائد فلموں میں ناقابل فراموش اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی مقبول عام فلموں میں ’’ پاٹے خان،کرتار سنگھ،چھو منتر،یکے والی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy