ڈومیسائل برانچ سمیت تمام برانچز کا ریکارڈ با لکل محفوظ ہے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری

Published on November 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شروعاتی رپورٹ کے مطابق ڈومیسائل برانچ کے کمپیوٹر روم میں یو پی ایس اور بیٹری کے شارٹ سرکٹ کے باعث اور کمرے کی دیواروں پر لگے ہوئے چپ بورڈ کو آگ لگنے کی وجہ سے واقع پیش آیا، اور آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر دو فائر برگيڈز کے ذریعے آگ پر قابو پا لیا گیا تھا – ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ دفتر کے کسی اور برانچ میں آگ نہیں لگی اور ڈومیسائل برانچ سمیت تمام برانچز کا بھی رکارڈ با لکل محفوظ ہے – ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ اس ضمن میں مزید تفتیش کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کو 3 دن کے اندر تفصیلی انکوائری مکمل کرنے اور آتشزدگی کے واقعہ کی حقیقت کا پتہ لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme