سید محمود عالم شاہ بخاری کاصحافی و کالم نگار ڈاکٹر سعید جاوید سے اظہارتعزیت

Published on November 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)محکمہ انسانی حقوق کی ویجیلینس کمیٹی سندھ کے ممبر و پی پی پی ضلعی اطلاعات سیکریٹری سید محمود عالم شاہ بخاری نے کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں بیدردی سے قتل ہونے والے شہید انجنیئر محمد ایمن جاوید کی رہائش گاہ ٹھٹھہ پنہچ کر ان کے والد سینیئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر سعید جاوید سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے شدید دکھ رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا- اس موقع پر سید محمود عالم شاہ بخاری نے کہا کہ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے والا واقعہ ہے. جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور اس واقعہ میں جو بھی ملوث افراد ہیں انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچاکر قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو سکی‍ں جبکہ اس ضمن میں کراچی پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں- انہوں نے کہا کہ سندھ پیار، محبت، امن، بھائیچاری، اولیاء کرام، بزرگوں، درویشوں کی دھرتی ہے، اس دھرتی پر ایسے واقعات کی کسی کو بھی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی- اس موقع پر انسانی حقوق ویجیلینس کمیٹی سندہ کے ممبر سید محمود عالم شاہ بخاری نے شہید انجنیئر محمد ایمن جاوید کے والد سینیئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید اور دیگر لواحقین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور ان کے محکمہ کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کیا جائے گا.

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog