کاہنہ صواآصل میں ایل ڈی اے کی مبینہ غفلت سے غیرقانونی تعمیرات جاری

Published on November 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

لاہور کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے کارنر پر غیرقانونی پلازے کی تعمیر تیزی سے جاری
صواآصل (یو این پی)لاہور ذون سیون کاہنہ صواآصل گردو نواح میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے لاہور کے ذون سیون کے علاقہ جات میں کاہنہ فیروزپورروڈ سرفہرست پر ہے کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے کارنر پر غیرقانونی پلازے کی تعمیر تیزی سے جاری ہے سیون ذون کی ڈائریکٹر میڈم عائشہ مطاہر کو متعدد شکایات بھی موصول ہوئیں لیکن کاہنہ میں نقشہ کے بغیر بننے والا پلازہ بند نہ ہو سکا محکمہ ایل ڈی اے کے ترجمان نایاب حیدر نے اپنے موقف میں کہا کہ میں ابھی کچھ دن پہلے تعینات ہوا ہوں ابھی متعلقہ ڈائریکٹران کا نہیں پتہ جبکہ ڈائریکٹر سیون ذون میڈم عائشہ مطاہر نے رابطہ کرنے پر موقف دینے سے انکار کردیا جبکہ دوسری طرف ذون سیون کے متعدد علاقوں میں محکمہ ایل ڈی اے کے افسران نے کروڑوں روپے لیکر غیرقانونی پلازہ جات مارکٹیں تیار کروا دیں ہیں جسکے باعث سرکاری خزانے کو نقصان کا سامنا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog