ضلعی انتظامیہ بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کیلئےششیں کر رہی ہے غضنفر علی قادری

Published on November 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کر رہی ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کے نقصانات کے سروے کے کام کی تکمیل کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پاک فوج، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کے علاوہ پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، تعلیم، صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جن علاقوں سے سروے نہ ہونے کے متعلق لوگوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں ان علاقوں میں جاکر کل شام تک سروے مکمل کریں تاکہ رپورٹ کو حتمی شکل دیکر اعلی حکام کو ارسال کرکے بارش و سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کر جلد یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے پاک فوج سمیت تمام محکموں کے افسران عملے کو ریسکیو، رلیف اور بحالی کے کام میں دن رات انتھک محنت اور بھرپور مثبت کردار ادا کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والی سروے ٹیموں کی محنت اور جدوجہد سے یہ کام تقریبن مکمل کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog