ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا صحافی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Published on November 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

ٹھٹھہ : (یواین پی/ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے مکلی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ضلعی رپورٹر روزنامہ کلیان اور سوبھہ سینیئر صحافی علی اکبر دلوانی سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے – اس موقع پر انہوں نے صحافی علی اکبر دلوانی سے کہا کہ آپ کی والدہ ماجدہ کا اس طرح اچانک بچھڑ جانے سے انہیں بہت ہی دکھ و افسوس ہوا ہے – ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے انہیں کہا کہ آپ کی دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران و عملہ برابر کے شریک ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme