قوم آرمی پبلک اسکول سانحہ کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی – ریاض حسین لغاری

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

شہداء کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں – ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ
ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے پبلک پارک مکلی تک ایک ریلی نکالی گئی – جس میں روینیو، تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، اطلاعات، زراعت، آبپاشی، پبلک ہیلتھ ،ایجوکیشن ورکس و دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملے سمیت مختلف این جی اوز کے نمائندوں، سوسائٹی، معززين اور عوام نے شرکت کی – تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا کہ 16دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر حملہ کر کے نہتے اور معصوم سو سے زائد طلباء اور اساتذہ کو شہید کیا ،قوم اس دن کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، سانحہ اے پی ایس کو سات سال گزر گئے لیکن معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت کا غم آج بھی تازہ ہے- انکا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم ان شہداء کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے بڑی بہادری اور دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک سے دہشتگردی کو ختم کیا، ان اہلکاروں کی لازوال قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا – علاوہ ازیں ضلع کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی سانحہ اے ایس کے شہداء کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes