اوکاڑہ حمزہ انسٹیٹیوٹ گوگیرہ میں ایک روزہ ابتدائی طبی امداد کے موضوع پر ریسکیو 1122 ٹریننگ سیشن کا انعقاد

Published on December 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )حمزہ انسٹیٹیوٹ آف گوگیرہ میں ایک روزہ ابتدائی طبی امداد کے موضوع پر ریسکیو 1122ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا حمزہ انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم اوکاڑہ کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں سٹوڈنٹس کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی،،ہنگامی صورتحال میں بلیڈنگ کنٹرول کرنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی ریسکیو ٹیم اوکاڑہ میں محمد اشرف محمد ابرار محمد احسن اور خالد حسین نے بچوں کو آگاہی فراہم کی اس سیشن کے اختتام پر ریسکیو 1122اوکاڑہ ٹیم کی جانب سے سوالات کا سلسلہ بھی جاری رہاجس پر حمزہ انسٹیٹیوٹ کے سٹوڈنٹس کی جانب سے سو فیصد نتائج ملنے پر ریسکیو ٹیم بچوں کو خوب سراہا فوری ریسکیو آپریشن کے حوالے سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy