آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

Published on December 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی )ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس و عوامی مقامات کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہےتمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔ بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب کی اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes