محکمہ ماحولیات انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کے لئے سرگرم

Published on December 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ ماحولیات انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کے لئے سرگرم ہے اس ضمن میں گزشتہ 15 روز میں انوائرمنٹ ٹیموں نے گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے 21۔انڈسٹریل یونٹس وبھٹوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 9 کو سیل اور 12 مقدمات درج کرائے۔علاوہ ازیں شاہرات پر دھواں دینے والی 246 وہیکلز کو پونے دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نواز سیال نے بتایا کہ انسداد سموگ کے سلسلے میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پندرہ ایام میں 101۔انڈسٹریل یونٹس اور بھٹہ جات کو چیک کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题