باغبانوں کوماہ جنوری کے دوران خوابیدہ حالت میں انگور کی بیلوں کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت

Published on January 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنےباغبانوں کوکنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس سمیت انگور کی دیگر اقسام کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں ماہ جنوری کے دوران مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہو ں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیار کر لی جائیں اور قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدارریت یا مٹی میں کم و بیش ایک ماہ کیلئے دبادیاجائے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلد ہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔انہوں نے باغبانوں سے کہا کہ انگور کی کاشت تقریباًہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کے لئے درمیانی ذرخیز، ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین زیادہ موزوں ہے البتہ کلراٹھی، سیم زدہ اور بھاری میرازمین سمیت ایسی زمین جس میں پانی دیر تک کھڑارہے وہ انگور کی کاشت کیلئے مناسب نہیں۔انہوں نے کہاکہ انگور کی اقسام کنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس کی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes