اداکار و کامیڈین منورظریف کی83 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Published on February 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) فلم و ٹی وی کے مشہور اداکار و کامیڈین منورظریف کی83 ویں اورپاکستان کے اردو کے نامور مزاح نگار،شاعر اور صحافی شوکت تھانوی کی 119 ویں سالگرہ آج -2 فروری کو الگ الگ منائی جارہی ہے،منور ظریف 2فروری 1940کا لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فلمی کیر ئیر کا آغاز 1961میں کیا اور 1964میں فلم ”ہتھ جوڑی“ سے شہرت حاصل کی منورظریف نے ادکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اپنے 16سالہ فلمی کیر ئیر میں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں منورظریف کو تین بار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا منورظریف-29 اپریل1976 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جبکہ شوکت علی تھانوی -2 فروری 1904کو ضلع متھرا میں پیدا ہوئے ان کا 1930میں نیرنگ خیال کے سالنامے میں مشہور مزاحیہ افسانہ ”سودیشی ریل“ شائع ہوا وہ 4مئی1963 کو وفات پاگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes