علی ظفر پر الزامات؛ عدالت میں میشا شفیع سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح

Published on February 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

لاہور(یو این پی) سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف جرح یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر لاہور کی سیشن کورٹ میں عدالت میں پیش ہوئے علی ظفر کے وکیل طارق گل نے ویڈیو لنک کے ذریعے میشا شفیع پر جرح کی۔علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے میشا شفیع سے پوچھا کہ آپ نے ایک تصویر عدالت میں پیش کی جس کو آپ نے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا یہ تصویر آپ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر خود اپ لوڈ کی؟انہوں نے مزید سوال کیا کہ آپ نے اس کا کیپشن لکھا کہ آج رات پارٹی ہوگی جو تصویر آپ کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کر رہی ہیں اس تصویر کوکیسے جنسی ہراسگی کہہ سکتی ہیں ؟ دوران سماعت عدالت میں میشا شفیع کے فیس بک اکاونٹ پر تصویر کھول کر بھی دکھائی گئی۔علی ظفر کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان آکر کہا تھا کہ آپ کو عدالت نے کبھی نہیں بلایا آپ نے عدالتی احکامات کے متعلق جان بوجھ کرغلط بیانی کی۔جس پر گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ میڈیا ٹاک میں غلطی سے یہ جملہ میرے منہ سے نکلا تھا۔ عدالت نے میشا شفیع کے بیان پر مزید جرح کے لیے وکلا کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme