کراچی میں (آج) سے گرمی بڑھنے کا امکان

Published on February 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

رات کا درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے،جواد میمن
کراچی (یواین پی) کراچی میں (آج) اتوار سے دن کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کل ملک کے بالائی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس سے شہر میں مغرب اور شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ (آج) اتوار سے کراچی میں دن کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جو 32 سی34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے رات میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، رات کا درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔جواد میمن نے کہا کہ رواں سال فروری میں معمول سے زائد درجہ حرارت ہے، فروری میں بڑھتا درجہ حرارت آنیوالے موسم گرما کی سختی کی نشاندہی کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy