فاروق آباد، ماہ صیام کی آمد آمد آٹا گھی چاول دالیں سبزیاں پھل سبز مصالحہ جات سب کچھ مہنگا

Published on March 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

فاروق آباد(یواین پی) فاروق آباد میں ماہ صیام کی آمد آمد آٹا گھی چاول دالیں سبزیاں پھل سبز مصالحہ جات سب کچھ مہنگا سفید پوش طبقہ پریشان نگراں وزیر اعلی محسن نقوی خود ساختہ مہنگائی کا از خود نوٹس لیں اہلیان شہر کا مطالبہ فاروق آباد میں رمضان الکریم کی آمد سے قبل بے قابو مہنگائی آسمان تک جا پہنچی اشیائے خردو نوش کے بڑھتے ہوئے نرخ عام آدمی کی قوت خرید سے دور ہیں آٹے کا 20 کلو تھیلا 650 سے بڑھا کر 1300روپے ڈالڈہ گھی 560 روپے ثابت چاول 350 روپے جبکہ دالوں اور سبزیوں کے بھاؤ بڑھا کر دوگنا کر دئیے گئے ہیں غریب آدمی پہلے ہی کاروباری حالات سے سخت پریشان ہے رہی سہی کسر خود ساختہ مہنگائی نے نکال کر رکھ دی ہے فاروق آباد کے سبزی فروش اور کریانہ سٹور مالکان حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد میں اشیائے ضروریہ فروخت کررہے ہیں مہنگائی کے تناسب سے محلہ امام کوٹ صف اول میں شامل ہے جہاں دوکاندار عام مارکیٹ کی نسبت گھی چینی چاول دودھ چالیس روپے کلو اضافے کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ دیگر دوکاندار بھی حکومت کے کسی بھی اقدام کو خاطر میں نہیں لارہے سرکاری ریٹ لسٹیں محض اشیائے خردو نوش سے مکھیاں أڑانے کا کام دے رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog