تعلیمی سیشن شروع ہونے میں ایک دن باقی لیکن سرکاری سکولوں کو تاحال مفت کتابیں نہ مل سکیں

Published on April 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)تعلیمی سیشن شروع ہونے میں ایک دن باقی لیکن سرکاری سکولوں کو تاحال مفت کتابیں نہ مل سکیں۔۔ بچوں کی پڑھائی متاثر ہونے کے ساتھ نئے داخلہ جات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سیشن شروع ہونے میں ایک دن باقی لیکن سرکاری سکولوں کو مفت کتابیں نہ مل سکیں۔ سرکاری سکولوں میں یکم اپریل سے طلبہ کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جائے گا۔ یکم اپریل سے نئے بچوں کو بھی داخل کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ سکولز کے پاس نئی کلاسز کے بچوں کو دینے کیلئے کتابیں ہی میسر نہیں۔ اساتذہ کہتے ہیں نئی کتابیں نہ ہونے سے نیا داخلہ بھی متاثر ہوگا۔ پرائیویٹ سیکٹر سے گورنمنٹ سکولوں میں داخل ہونے والے طلبہ بھی نئی کتابیں ملنے کے منتظر ہیں۔ چھٹی سے آٹھویں تک نصاب میں تبدیلی کے باعث نئی کتابیں تاحال سکولوں میں نہیں پہنچائی جاسکیں۔ نئی کتابیں نہ ملنے سے پروموٹ ہونے والے بچوں کی پڑھائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes