ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

Published on April 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

شیخوپورہ(یو این پی) ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا شہری مال وزر قیمتی موبائل فون اور موٹر سائیکلوں سے محروم تھانہ بی ڈویژن کی حدود رسولنگر سے شہری کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لے اڑے جبکہ ریلوئے روڈ اور نبی پورہ سے تین مسلح ڈکیت شہریوں سے 2 لاکھ روپے نقدی زیر استعمال موٹرسائیکلیں اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نبی پورہ سے دو ڈاکو شہری احتشام سے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے قلعہ ستار شاہ اور بدوپلی سے مسلح ملزمان شہری محمد حسین سے ہزاروں روپے نقدی جبکہ وسیم عباس سے موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو گئے ۔ فیروزوالہ سے نا معلوم چور شہری نعیم اور فضل الرحمن کی موٹر سائیکلیں لیکر غائب ہو گئے سٹی فاروق آباد سے چور سلمان نامی شہری کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھانہ صفدر آباد کے علاقے سے تین مسلح ڈاکو شہری سے 5 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر با آسانی فرار ہوگئے شیخوپورہ کے علاقے ھرن مینار روڑ پر ڈاکو نے اظہر نامی شہری سے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی تحصیل مریدکے سے چور سفیان نامی شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے جبکہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود خالد روڈ سے ظفر اقبال نامی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ شہریوں نے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题