علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے چیف جسٹس کو خط

Published on April 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

سکھر (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر اپنے بھائی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔فیصل امین گنڈاپور نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کو جعلی ایف آئی آر کے تحت شہر شہر گھسیٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ضمانتوں کے باوجود سکھر جیل حکام نے انہیں رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔اپنے خط میں فیصل امین گنڈاپور نے مزید لکھا کہ علی امین کو خاندان سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، خدشہ ہے کہ بھائی کو ایسے لوگوں کے حوالے کردیا جائے گا، جو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔خط میں فیصل امین گنڈاپور نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ عدالت کے حکم کے مطابق علی امین گنڈاپور کو رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر ظہیر بابر نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں ظہیر بابر نے سیشن کورٹ سکھر میں علی امین گنڈاپور کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog