جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان جدہ ریجن کی تنظیم نو،یواین این پاکستان کے زکیر بھٹی انفارمیشن سیکرٹری منتخب

Published on June 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

Zakeer
 جدہ (نامہ نگار)سعودی عرب جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان جدہ ریجن کی تنظیم نو مکمل ناصر مرزا چئیرمین، چوہدری رضوان صدر اور چوہدری ندیم اقبال جنرل سیکرٹری منتخب۔ پاکستان کمیونٹی کی جانب سے دئیے جانے والے اعشائیے میں نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب کے چیف ارگنائزر سردار منظور خان نے اعلان کیا۔ تقریب میں جرنلسٹ فاونڈیشن کے ناصر محمودملک،محترمہ الماس ابو بکر صاحبہ، ملک اشتیاق عباسی، شاہ فہد ہاشمی، چوہدری معروف حسین، ذکیر احمد بھٹی، سردار عثمان کی شرکت۔ جدہ پاکستان کمیونٹی کی جانب سے جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب اور کشمیر اوور سیز یونین آف جرنلسٹ کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان جدہ ریجن کی تنظیم نو کا اعلان کیا گیا۔ اس تقریب میں جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان گلف کے چیف آرگنائزر ناصر محمود ملک، جوائنٹ سیکرٹری گلف محترمہ الماس ابو بکر، سعودی عرب کے چیف ارگنائزر سردار منظور خان ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار عثمان صدر اشتیاق عباسی جنرل سیکرٹری چوہدری معروف حسین فنانس سیکرٹری شاہ فہد ہاشمی انفارمیشن سیکرٹری ذکیر احمد بھٹی شامل تھے۔ جدہ ریجن کے نو منتخب عہدیداران میں چیئرمین ناصر مرزا، صدر چوہدری رضوان، سنئر نائب صدر ارشد محمود بٹ، نائب صدر محمد بشارت،جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم اقبال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک آصف عباس، انفارمیشن سیکرٹری محمد نوید فاروقی، ڈپتی انفارمیشن سیکرٹری ملک منصور، فنانس سیکرٹری محمد نعیم، ڈپٹی فنانس سیکرٹری محمد وسیم، جوائنٹ سیکرٹری طارق محمود شامل ہیں۔ تمام عہدیداران نے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ کمیونٹی کے اراکین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题