آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، ملیحہ لودھی

Published on June 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ معاشی بحران کا جواب معاشی ہے، سفارتی نہیں۔ سابق سفارت کار ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما اپنی نااہلی دوسروں پر ڈالتے ہیں یا سازش کا الزام لگاتے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزارت خزانہ اتنی نااہل ہے کہ معاشی اہداف پر عمل نہیں کرسکتی تو سفارت کاری سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ اگر جیو پالیٹکس ہے تو وزیرخزانہ امریکی سفیر سے کیوں ملتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题