ورلڈکپ، میتھیو ہیڈن نے شاداب کو پاکستان کیلیے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا

Published on July 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

شاداب تینوں شعبوں کے ماہر کرکٹر ہیں، سابق آسٹریلوی اسٹا
کراچی(یو این پی)میتھیو ہیڈن نے ورلڈکپ میں شاداب خان پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا۔سابق آسٹریلوی اسٹار میتھیو ہیڈن نے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاداب خان پاکستانی ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا۔انھوں نے بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شاداب بھی تینوں شعبوں کے ماہر کرکٹر ہیں، اس بار بھی وہ گرین شرٹس کیلیے اہم ثابت ہوں گے۔یاد رہے کہ ہیڈن گذشتہ 2 ٹی 20 ورلڈ کپس میں پاکستانی کوچنگ سیٹ اپ میں شامل رہے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题