یمنی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوزکرگئی

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 752)      No Comments

4

صنعاء ۔۔۔ یمن میں سرکاری فورسز اور ہوتھی شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز شدت پسند گرو اور فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں 100 شدت پسند جنگجو اور 20 سرکاری فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبہ عامران کے گورنر احمد البقری نے کہا ہے کہ عامران میں جنگجو گروپ نے شہر کے قریب سٹریٹجک علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ فورسز نے ان جنگجوؤں کو وہاں سے دھکیلنے کیلئے کارروائی کی تو جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ہوتھی مومنٹ مرکزی حکومت کے خلاف کئی برسوں سے لڑ رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog