ذکا اشرایشیا کپ کے حتمی شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی آج کی جائیگی

Published on July 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

لاہور(یواین پی)ایشیا کپ کے حتمی شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہلا میچ کھیلنے کے فوری بعد سری لنکا روانہ ہو جائیں گی جہاں 2 ستمبر کو کینڈی میں پاک بھارت میچ ہوگا۔ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 13 میچز ہوں گے جس کے سپر فور مرحلے کا پاک بھارت میچ 10 ستمبر کو کینڈی میں ہونے کا امکان ہے۔ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوں گے۔ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پہلے مرحلے کے 3 میچز لاہور میں ہوں گے، سپر فور مرحلے میں پاکستان اے ون اور انڈیا بی ٹو ہوگی۔ذرائع کے مطابق اب تک کے شیڈول کے مطابق سپر فور مرحلے کا بھی ایک میچ لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ 6 ستمبر کو لاہور میں سپر فور مرحلے کا میچ اے 1 اور بی ٹو ٹیموں کے درمیان رکھا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes