سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ آج دن گیارہ بجے سنایا جائے گا

Published on August 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی )سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ آج دن گیارہ بجے سنایا جائے گا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے 19 جون کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس فیصلہ محفوظ کیا تھا، پنجاب انتخابات کیس میں حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ پیش کر کے بنچ پر اعتراضات اٹھائے تھے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا، بنچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے۔ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184کی شق تین کے تناظر میں عوامی مفاد کے مقدمات میں نظر ثانی اپیلیں لارجر بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا ذکر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy