مانگامنڈی چاہ تمولی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا

Published on August 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

عوامی نمائندوں کی عدم توجہ کا مرکز روڈ پر گہرے گڑھے بن گئے، نوٹس کا مطالبہ
مانگامنڈی(یو این پی) مانگامنڈی چاہ تمولی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا عوامی نمائندوں کی عدم توجہ کا مرکز ملتان روڈ سے لنک اللہ دیتہ شہید روڈ پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں گہرے گڑھے بننے سے گزرنے والی گاڑیوں چنگ چی رکشوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے دوسری جانب روڈ پر بنے کھڈے گاڑیاں تباہ کرنے لگے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے روڈ بنانے کے بعد پیچ ورک کیلئے آج تک نہ تو کسی حکومتی اداروں نے توجہی دی ہے اور نہ ہی منتخب نمائندوں نے توجہ دی ہے ۔روڈ کی حالت زار ہونے پر گاؤں چاہ تمولی نمبر (ون ) گاؤں چاہ تمولی نمبر (ٹو) گاؤں جئے کا ٹبہ سمیت ملحقہ علاقے کے مکینوں نے حلقہ کے نمائندوں اور نگران حکومت سے روڈ کے پیچ ورک یا تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes