چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم احیاء کو فروغ دے رہا ہے،چینی میڈ یا

Published on September 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کا دورہ کیا اور نئے دور میں شمال مشرق کے جامع احیا کو فروغ دینے کے لیے ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔ انہوں نے شمال مشرق کے جامع احیا کی سمت، راستے اور طریقے کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کیا۔اتوار کے روز ایک رپورٹ کے مطا بق شمال مشرقی چین کو “جمہوریہ کے سب سے بڑے بیٹے” کا خطاب دیا گیا ہے ، یہ نئے چین کی صنعتوں کا گہوارہ ہے، چین کا پہلا ٹرک، پہلا جیٹ طیارہ اور پہلا 10،000 ٹن کا دیوہیکل جہاز یہیں تیار کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ شمال مشرقی چین، چین کی غذائی سکیورٹی کے لئے “بیلٹ سٹون” کا کردار ادا کرتا ہے، جس میں اناج کی پیداوار ملک کی کل پیداوار کا پانچواں حصہ ہے اور سویابین کی پیداوار ملک کی کل پیداوار کے 50÷ سے زیادہ ہے۔ شمال مشرقی چین تیل اور گیس کے اہم وسائل کا مالک بھی ہے اور اسے زمینی راستوں، دریاؤں اور سمندر سے نقل و حمل جیسے فوائد بھی حاصل ہیں۔ یہ بیرونی دنیا کے لئے چین کو کھولنے والے اہم دریچوں میں سے ایک ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题