چینی صدر کی کہانیوں پر پہلے کثیرلسانی پوڈکاسٹ کی عالمی ریلیز

Published on October 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

بیرون ملک کے 80مین اسٹریم میڈیا نے انہیں نشر کیا
بیجنگ (یواین پی) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کا تیار کردہ پوڈ کاسٹ اور ملٹی میڈیا کثیرلسانی پراڈکٹ “شی جن پھنگ کی کہانیاں”حال ہی میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں عالمی سطح پر ریلیز کیا گیا اور یہ یورپی ممالک کے 60 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا پر لانچ کیا گیا۔جمعرات کے روز ای یو رپورٹر، فرانسیسی انٹرپرینیور میڈیا گروپ،ہسپانوی اکنامک ریڈیو اور روسی اخبار سمیت بیرون ملک کے 80مین اسٹریم میڈیا نے انہیں شائع کیا۔امریکہ،برطانیہ اور کینیڈا سمیت بیس سے زائد ممالک اور خطوں کے 817 نیٹ ورکس نے متعلقہ رپورٹس کو رپورٹ کیا جو کہ بیرونِ ملک 400 ملین سے زائد ناظرین تک پہنچی ہیں۔ پوڈکاسٹ”شی جن پھنگ کی کہانیاں” کو انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، روسی اور عربی سمیت دیگر زبانوں میں پیش کیا گیا ہے جس میں چین کے مختلف علاقوں میں شی جن پھنگ کے کام کے بارے میں تجربات اور کہانیاں شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes