سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

Published on December 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

 فیصل آباد (یو این پی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کیمطابق 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.55 فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی ریجن میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1220 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیوستہ ہفتے میں بھی جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1250، راولپنڈی 1223، گجرانوالہ 1280، سیالکوٹ 1260، لاہور 1370، فیصل آباد 1270، سرگودھا 1280، ملتان 1291، بہاولپور 1304، پشاور 1231 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1220 روپے ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题