محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے اضلاع کے اساتذہ کا مکمل ریکارڈ سکول انفارمیشن سسٹم کو بھجوانے کا حکم دے دیا

Published on December 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

 لاہور (یو این پی)محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے اضلاع کے اساتذہ کا مکمل ریکارڈ سکول انفارمیشن سسٹم کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ ملک غلام فرید کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سی ای اوز کو کہا گیا ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق سکولوں کے اساتذہ کا تصیح شدہ ریکارڈ ایس آئی ایس میں جمع کروائیں جس کے مطابق کل 18دسمبر کو ضلع اٹک اور بہاولنگر‘ 19 دسمبر کو بہاولپور اور بھکر‘ 20دسمبر کو چکوال اور چنیوٹ‘ 21دسمبر کو فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان‘ 22دسمبر کو گوجرانوالہ اور گجرات‘ 26دسمبر کو حافظ آباد اور جھنگ‘ 27دسمبر کو جہلم اور قصور‘ 28دسمبر کو خانیوال اور خوشاب‘ 29دسمبر کو لاہور اور لیہ‘ یکم جنوری 2024ء کو لودھراں اور منڈی بہاؤ الدین‘ 2جنوری کو میانوالی اور ملتان‘ 3جنوری کو مظفرگڑھ اور ننکانہ صاحب‘ 4جنوری کو نارووال اور اوکاڑہ‘ 5جنوری کو پاکپتن اور رحیم یار خان‘ 8جنوری کو راجن پور‘ راولپنڈی‘ 9جنوری کو ساہیوال اور سرگودھا‘ 10جنوری کو شیخوپورہ اور سیالکوٹ اور 11جنوری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے اضلاع کے اساتذہ کامکمل ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题