اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) اوکاڑہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس کا فلیگ مارچ۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی قیادت میں ڈی پی او چوک سے ہوا۔فلیگ مارچ میں پولیس,سول ڈیفینس، واپڈا ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کی بھرپور شرکت۔فلیگ مارچ شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس ڈی پی او چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کا کہنا ہے کہ مارچ کا مقصد دشمنوں کو پیغام دینا ہے کہ ضلعی پولیس الرٹ ہے۔ڈسٹرکٹ شہریوں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔